ٹوئٹر کے شریک بانی کا اکاؤنٹ ہیک
سماجی رابطوں کی عالمی اور قابل اعتبار ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کے بعد اس پر نازی جرمنی کے حق میں اوریہودیوں کے خلاف ٹویٹ کیے گئے بعد ازاں اکاؤنٹ کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا گیا۔
اس پر صارفین نے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیک ڈورسی مت بنیں، اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں۔‘

بعض صارفین نے ان طریقہ کار کی تفصیلات بھی شیئر کیں جو ٹوئٹر اپنے صارفین کو اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے تجویز کرتا ہے۔
ہیکرز کے ایک گروپ نے خود کو چکلنگ سکواڈ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔
خیال رہے کہ جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے اکاؤنٹ سے 15 منٹ تک یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال دلانے والے تبصرے کیے گئے۔