ڈینگی بے قابو مگر میڈیا خاموش
پاکستان میں ایک بار پھر خطرناک ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں ہزاروں مریض گذشتہ ایک ماہ کے دوران ہسپتالوں میں لائے گئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں بھی متاثرہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس برس الیکٹرانک میڈیا اس پر خاموش ہے۔
منگل کو محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد،سیالکوٹ اورسرگودھا میں مزید 85 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب میں رواں سال 683جبکہ ملک بھر میں 979 افراد ڈینگی وائرس سےمتاثرہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کےاعداد وشمارکےمطابق راولپنڈی میں 57،اسلام آباد میں 26،سیالکوٹ اور سرگودھا میں مزید ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال 683جبکہ سب سےزیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

