فیملی سے 17 کلو ہیروئن برآمد
یاسر حکیم ۔ صحافی
پاکستان کے اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
برطانیہ جانے والے مسافر کے سامان سے 17 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم عابد منظور نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء میں چھپا رکھی تھی۔

سامان میں چھپائی گئی ہیروئن نکالنے پر دو گھنٹے لگے۔
ملزم نے انتہائی مہارت سے ہیروئین کو مختلف چیزوں میں چھپا رکھا تھا۔

ملزم عابد منظور کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔
ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم کے سامان سے مجموعی طور پر ساڑھے سترہ کلو ہیروئین برامد ہوئی۔
ملزم نے ہیروئین چار بیگز میں موجود سامان میں چھپا رکھی تھی۔

ملزم کے ساتھ اس کی اہلیہ،بیٹی،دو بیٹے اور بھتیجا برمنگھم جا رہے تھے۔ اے این ایف نے ملزم کو فیملی سمیت گرفتار کیا۔

