پاکستان

صلاح الدین کی موت تھانے میں ہوئی

ستمبر 4, 2019

صلاح الدین کی موت تھانے میں ہوئی

پبجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ شیخ زاید اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات 9 بجکر 48 منٹ پر صلاح الدین کو اسٹریچر پر مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا.

ویڈیو کے مطابق صلاح الدین کا ہاتھ اسٹیچر سے لٹک رہا تھا۔ پولیس ملازمین صلاح الدین کو ہتھکڑی لگا کر اسپتال لائے۔


پولیس ملازمین صلاح الدین کی لاش کو سیدھا میڈیکل وارڈ کی طرف لے کر گئے۔
ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد صلاح الدین کی لاش کو پولیس اہلکار پوسٹمارٹم والی بلڈنگ کی طرف لے گئے۔


ویڈیو فوٹیج کے مطابق 3 بجے کے بعد صلاح الدین کی لاش کو دوبارہ شیخ زاید اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔


ایکسرے روم میں ایکسرے کرنے کی فوٹیجز بنا کر صلاح الدین کی طبیعت خراب اور ہلاکت کی خبر جاری کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز نے پولیس کا جھوٹ بے نقاب کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے