پاکستان

جنرل باجوہ توسیع نہیں چاہتے تھے، ترجمان

ستمبر 4, 2019

جنرل باجوہ توسیع نہیں چاہتے تھے، ترجمان

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ‏آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں میڈیا کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ ‏بھارت کواب ڈائیلاگ کی یک طرفہ پیشکش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فوج مضبوط ہے اور جس ذمے داری کا بوجھ ڈالا گیا ہےہم اس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ انڈیا کو سمجھنا چاہیے کہ لوگوں کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ صدر ٹرمپ سٹریٹ فارورڈ لیڈر ہیں اور ساری باتیں منہ پر کہہ دیتے ہیں۔ کشمیر پر سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی گفتگو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ ہے۔
ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفاد بھی چل رہے ہیں۔ پاکستان خطے میں مفاد کے حصول کے لئے اہم ملک ہے۔ ایران سے بھی ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ سی پیک خطے اور پاکستان کے ذریعے چل رہا ہے۔“

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بریفنگ کا مطلب خطے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔ کورکمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی۔ خطے میں معاشی صورتحال کے حوالے سے اہم ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”افغانستان نے 40 سال جنگ لڑی شہادتوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔ بھارت میں آج کل ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے۔ بھارت نے ہماری توجہ ہٹانے کے مشرقی سرحد پر جارحیت کی۔“
پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ افغانستان اقوامِ عالم کے مفاد کا ہمیشہ مرکز ریا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے ایران بھی مسائل کا شکار ہے۔
بھارت میں وہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا
ہم نے پاکستان کے ساتھ پورے خطے کو نظر میں رکھا
بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے
بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جنگیں صرف اسلحے سے نہیں لڑی جاتی
ہمارے امن ہے پیغام پر بھارت نے جنگیں جہاز بھیجے اور جو ہوا ساری دنیا کے سامنے ہے
نئی حکومت آتے ہی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی
پاکستان کو نظر انداز کرکے کسی طاقت کے مفاد پورے نہیں ہوئے
بھارت نے کلبھوشن کی شکل میں اندرونی دہشت گردی کی کوشش کی
ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفاد بھی چل رہے ہیں
اگر مودی کو ثالثی قبول نہیں تو پھر ٹرمپ سے کیوں بات کر رہے ہیں
ہماری جدوجہد کشمیریوں کی حق خودارادیت ہے
بھارت ایک ایسی جنگ کے بیچ بورہا ہے جس سے پورا خطہ لپیٹ میں آجائے گا
کشمیریوں نے 72 سال بھارتی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں اور کھڑے رہے گے
کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے لئے ہم جو ہوا وہ کریں گے
بھارت کوشش کررہا ہے کہ ایسی حرکت کی جائے جس کا جواب ملے
مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بندوق والا کھڑا ہے
کشمیر کے اوپر کوئی سودے بازی نہیں ہوئی سوشل میڈیا پر فضول پراپیگنڈہ ہے
اگر ہم 70 سال سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیوں ہٹ جاتے
کشمیر کی جدوجہد پر نہ کوئی سمجھوتہ ہوگا اور نہ کوئی تبدیلی ہوگی
کشمیر کے لئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے کوئی بھی قدم اٹھائے گئے
کشمیر پر جو بات ہوئی وہ وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی
کشمیر کے لئے ہم کسی بھی انتہا تک جائیں گے اس کے لئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے۔ آرمی چیف کے کئی عالمی رہنماؤں سے ذاتی تعلقات ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے