افغان صدر پر حملے میں 24 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم پر حملے میں 24 افراد کے ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق انتخابی مہم پر حملہ افغانستان کے صوبے پروان میں ہوا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے چارکار میں صدراتی امیدوار اشرف غنی کے انتخابی مہم پر حملہ ہوا ہے۔
حملے کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 24 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔
پروان کے مرکزی ہسپتال کے انچارچ قاسم سنگین نے بھی 24 افراد کے مارے جانے اور 31 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے قریبی علاقے چہار راہی مسعود میں بھی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کابل بم دھماکےمیں تاحال جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے صدراتی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کی دھمکی دی ہے، لیکن پروان صوبے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔