ماں کی گود میں موت کا منظر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے اسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر شکارپور کے دس سالہ بچےکی ماں کی گود میں موت ہوئی ہے۔
صحافی مبشر زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق میر حسن ابڑو نے ماں کی گود میں کمشنر آفس لاڑکانہ کے باہر تڑپ تڑپ کی جان دے دی۔
اس واقعہ پر سخت عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ایک شہری چودھری اکرم نے لکھا ہے کہ ”یہ ظلم ہے یہ غفلت قتلِ عمد سے کم نہیں ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لینا بند کر دیا ہے۔ مجازی عادلِ اعلٰی کے کان اور آنکھیں بند ہیں۔ اے عادل حقیقی! تُو نے تو ازخود نوٹس لینا بند نہیں کیا، اپنی دکھی مخلوق پر نظر کرم کر دے۔“
Array