نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کی سکھر اورراولپنڈی ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
خورشیدشاہ کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتارکیاگیا۔
قومی احتساب بیورو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خورشید کو کل سکھر کی احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں احتساب کے قومی ادارے نے دس سے زیادہ اہم قومی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق حزب اختلاف کی جماعتوں سے ہے۔

