ڈرون حملے کی امریکی تصدیق
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملہ ان کی جانب سے کیا گیا ہے۔
جمعرات کو کیے گئے اس حملے میں 30 عام افغان شہری مارے گئے تھے جبکہ 40 زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے ننگرہار صوبے میں مقامی افراد نے کہا تھا کہ شہری چلغوزے کے جنگل میں کام کر رہے تھے جب ڈرون نے میزائل داغا۔

