خان کی جارج سوروز سے ملاقات کیوں؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی دورے میں مشہور ارب پتی جارج سوروز سے ملاقات کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس ملاقات کی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں دونوں افراد سے وفود شامل ہیں۔
یہ نہیں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی جارج سوروز سے ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا۔
خیال رہے کہ جارج سوروز اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن کے بانی ہیں جو دنیا میں لبرل اور ترقی پسند خیالات کی ترویج کے لیے کام کرتی ہے۔
89 سالہ جارج سوروز نے اپنے سرمائے میں سے اب تک 32 ارب ڈالر اپنے خیراتی کام کے لیے فراہم کیے ہیں۔
Array