عالمی خبریں

جمال خشوگی کا قتل غلطی تھی، شہزادہ

ولی عہد نے کہا ہے کہ جمال کا قتل غلطی اور اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

ستمبر 30, 2019

جمال خشوگی کا قتل غلطی تھی، شہزادہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کا قتل غلطی تھی اور وہ بطور لیڈر اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں محمد بن سلمان نے بتایا کہ انہوں نے اس قتل کا حکم جاری نہیں کیا تھا۔ ’یہ ایک سنگین جرم تھا۔ لیکن میں سعودی عرب کے لیڈر کے طور پر اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ خاص طور پر اس وجہ سے کہ یہ جرم ان لوگوں نے کیا جو سعودی حکومت کے لیے کام کر رہے تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب کسی سعودی شہری کے خلاف کوئی جرم کیا جاتا ہے اور وہ بھی سعودی حکام کی جانب سے جو سعودی حکومت کے لیے کام کر رہے ہوں تو بطور لیڈر مجھے ضرور اس کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔ وہ ایک غلطی تھی۔‘

یاد رہے کہ عالمی اخبارات میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اختلافات کے بارے میں کالم لکھنے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کو گذشتہ برس استنبول میں سعودی قونصل خانے میں آروں سے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا جس کا الزام سعودی حکومت اور شہزادہ محمد بن سلمان پر عائد کیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے