پاکستان

پشاور میٹرو اب دسمبر میں چلے گی

اکتوبر 1, 2019 < 1 min

پشاور میٹرو اب دسمبر میں چلے گی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور میٹرو یا بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے چھ ماہ میں مکمل کرنے کا دعوی درست نہیں تھا۔

پشاور میں وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ منصوبہ اس سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

شوکت یوسفزئی نے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں پر تشدد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ”یہ کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو جاتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز بھرتی کیے وگرنہ یہ لوگ تو خیبر بازار میں پکوڑے فروخت کر رہے تھے۔“

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ محکمہ ایکسائز نے ہدف سے زیادہ103فیصدحاصل کیا، محکمہ ایکسائز نے مقدموں کے ذریعے 80کروڑ روپے حاصل کیے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایک سال میں 1.8بلین کے منشیات پکڑی گئی، شوکت یوسفزئی محکمے کے اب اپنے تھانے بن چکے ہیں، اب تفتیش بھی خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کیلئے بہت جلد سمارٹ کارڈ بھی متعارف کرارہے ہیں۔ ”سمارٹ کے اجرا سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کو سہولیات ملیں گے۔ صوبہ محاصل کیلئے 80فیصد وفاق پر انحصار کرتا ہے، صوبے کے محاصل بڑھائے گے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے