پاکستان

عاشر عظیم نے ٹوئٹر بھی چھوڑ دیا

اکتوبر 7, 2019 2 min

عاشر عظیم نے ٹوئٹر بھی چھوڑ دیا

Reading Time: 2 minutes

فیصل پاشا

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹرولز سے تنگ آئے اداکار و ہدایت کار عاشر عظیم نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور اس کے کارکنان کا مستقل وطیرہ ہے کہ جو شخص عمران خان سے اختلاف کرے اس پر مالی، اخلاقی کرپشن اور بعض صورتوں میں بے دینی کا فتویٰ لگا دو، اس کلچر کی آبیاری میں عمران خان خود شریک رہے ہیں، ہر شخص پر بناء ثبوت الزام لگانا اور بعد میں کہنا کہ سیاسی بیان تھا، عمران خان کا خاصہ رہا ہے، تو ان کے چاہنے والے کیسے پیچھے رہیں۔


اس قبیح صورتحال نے بہت سارے سنجیدہ اور متوازن سوچ کے حامل افراد کو نہ صرف تحریک انصاف سے بدظن کیا بلکہ کچھ لوگ گالی گلوچ کے نتیجے میں مکمل طور پر ن لیگ سے جا ملے۔


فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر،،ڈرامہ نویس اور سول سرونٹ عاشر عظیم بھی ایک ایسے ہی شخص ہیں، جن سے صرف اتنی غلطی سرزد ہوئی کہ ن لیگ کی حکومت کو عمران خان کی حکومت سے بہتر کہہ بیٹھے، پھر کیا تھا، عمران خان کے ٹائیگرز اور ٹائیگریسز نے بھالے، خنجر چاقو چھریاں سب سیدھے کر لئے اور لگے تاک تاک کر نشانے لگانے، عاشر عظیم نے اس صورتحال میں ٹوئٹر ہینڈل ختم کرنے ہی میں عافیت جانی لیکن انہوں نے کہا کہ ایسا انہوں نے اپنی زوجہ کے کہنے پر کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹرولز کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت بھی کی۔

I do this for fame.
I stayed off screen from 1994 to 2016, i cudnt care less for fame.

I want a govt offc.
-1-I optd to leave civil services. A position more prestigious than ur puppets.

That i am on PMLN payroll.
I am not on any payroll, the problem is you fascists can’t think beyond self interests like jobs, money, fame. Ideology, justice, dignity are alien to you.
In 28 yrs
-2-of service twice undr PMLN , twice PPP & Musharaf.
PMLN govt was much better than the present farce u are running.
PMLN nevr did me any favors, but truth is truth.
اب بیگم نے کہ دیا twitter بند تو بند۔
For non nya Pakistanis I will b on youtube. Begum allowed U tube.
Bye.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے