مولانا کا دھرنا ہائیکورٹ میں چیلنج
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمن کا حکومت کےخلاف مجوزہ آزادی مارچ اور دھرناچیلنج کیا گیا ہے۔
لال مسجد سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا حکومت کے خلاف مجوزہ آزادی مارچ اوردھرنا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک شہری حافظ احتشام کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حافظ احتشام لال مسجد لاپتہ افراد کیس میں بھی درخواست گزار ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جمعیت علمائے اسلام ف کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔