چھونے پر مہوش حیات کا غصہ
Reading Time: 2 minutesعبید عباسی ۔ صحافی / اسلام آباد
پاکستان کی معروف ماڈل، ایکٹرس اور وزارت انسانی حقوق کی Goodwill Ambassador on girl child جمعے کو اس وقت غصے میں آ گئیں جب اسلام آباد منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے انہیں چھونے کی کوشش کی۔
پاکستان 24 کے مطابق اسلام آباد کے لوک ورثہ آڈیٹوریم میں مہوش حیات نے وزارت انسانی حقوق کے پروگرام میں مہمان کے طور پر شرکت کی۔
تقریب میں وزرات انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری، پی ٹی آہی کے سینیئر لیڈر اسد عمر اور ثمرمن اللہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مہوش حیات سے ملنے اور سلفیاں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، اس دوران ہجوم میں ایک شخص نے مہوش کو چھونے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آ گئیں ۔ How dare you touch me, how dare you you me. بدتمیز آدمی۔ مہوش غصے میں یہ الفاظ تین دفعہ دہرائے۔ اس دوران وہاں میڈیا کی بڑی تعداد کے نمائندے بھی موجود تھے، جو Exclusive ساٹ کے چکر میں نظر آئے۔ مہوش حیات نے تمام رپوٹرز کو ساٹ دیے۔
پاکستان 24 سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جسنی زیادتی کے واقعات افسوس ناک ہیں جس کی روک تھام کے لیے عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مس حیات نے مزید کہا کہ وہ شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔