پاکستان

سابق آقا کے بیٹے کی آمد

اکتوبر 14, 2019 2 min

سابق آقا کے بیٹے کی آمد

Reading Time: 2 minutes

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکی اہلیہ نے برطانوی شاہی جوڑ ے کو خوش آمدید کہا جبکہ دو بچوں نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو گلدستے پیش کئے، پانچ روزہ دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات جائے گا، شاہی جوڑا اہم تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔

پانچ روزہ دورے کے دوران شاہی جوڑا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس دورے سے بین الاقوامی سطح پت پاکستان کا پرامن اور مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے برطانیہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ سیکیورٹی حکام کے علاوہ چالیس ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے، برطانوی شاہی جوڑہ پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو واپس روانہ ہوگا سنہ دوہزار چھ کے بعد کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے