پاکستان

برف باری سے بابوسر ٹاپ بند

اکتوبر 19, 2019 2 min

برف باری سے بابوسر ٹاپ بند

Reading Time: 2 minutes

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات وادی کاغان سرن ویلی، ناران اور ملحقہ علاقوں نانگا پربت دوسائی کے پہاڑوں اور بابو سرٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برف باری جاری ہے۔

بارش و برف باری سے ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا بابو سر ٹاپ کی بندش سے 33 ویں نیشنل گیم کی مشعل کا خیبر پختون خواہ میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا کل مشعل نے گلگت سے خیبرپختونخوا پہنچنا تھا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نواب سمیر اور ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ برفباری کیوجہ سے بابو سر ٹاپ روڈ کو مسافر گاڑیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

بابو سر ٹاپ روڈ کو چلاس سے بھی انتظامیہ نے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ بابو سر ٹاپ پراب تک ایک فٹ برف پڑ چکی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کے مطابق مانسہرہ پنڈی سے گلگت جانے والے مسافر و سیاح مانسہرہ سے براہ راست بٹگرام کوہستان چلاس شاہراہ ریشم پر سفر کریں کیونکہ شاہرہ کاغان بابوسر ٹاپ سے کھولنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشلز گیم کی مشعل کا خیبر پختون خوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا ۔ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداردرجنوں سرکاری اہلکاروں کیساتھ ناران پہنچے ہیں جہاں سے عہدیداران نے کل گلگت سے آنیوالی مشعل کو بابوسر ٹاپ پہ وصول کرنا تھا۔

33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل ہفتے کی صبح گلگت سے بابو سر ٹاپ پہنچنی تھی بالائی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ تین روز تک مزید برفباری کا امکان ہے۔

ڈی سی دیامر نے بھی دیامر بابو سرٹاپ کے رہائشی لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر سکردو میں نانگا پربت دیوسائی کے مقام پر بھی برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر بند ہوئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے