کنٹرول لائن پر پاک بھارت فائرنگ، دس ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انڈین فوج نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک سپاہی اور تین عام شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔
دوسری جانب انڈین فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے ٹویٹ کے مطابق ”ایل اوسی پر مختلف علاقوں میں سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک سپاہی اور تین عام شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔“
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر شاہ کوٹ، نوسیری اورجوڑاسیکٹرپرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔ ”پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پرمؤثراورمنہ توڑجواب دیتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک متعدد زخمی جبکہ 2 بھارتی بنکرز کو بھی تباہ کر دیا گیا۔“
یاد رہے کہ دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی ہے اور سفارتی تعلقات بھی منجمد ہیں۔