وفاقی کابینہ کے اہم فیصلے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی حکومت نے کئی اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظور حاصل کی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزارت مواصلات 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دے گی جبکہ سستے گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، وزارت مواصلات 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دے گی، ان اقدامات کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانیا ں لاناہے ۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈہ تھا ، تمام وزارتوں کو عام آدمی کی زندگی میں آسانیا ں پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ خسارے اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کو ایجنڈا نمبر ون رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کو منڈیوں میں مڈل مین کے خاتمے کے اقدامات سے آگا ہ کیاگیا ہے اور سستے گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ انسدادمنشیات کیلئے”زندگی آپ کے نام“سے ایپ متعارف کرائی جارہی ہے۔ وزیراعظم 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کاافتتاح کریں گے۔