پاکستان

نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی

اکتوبر 24, 2019 < 1 min

نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ان کو کینسر کا مرض لاحق نہیں نہیں ہے۔

ہسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نواز شریف کا بون میرو مکمل فعال ہے تاہم ان کو آئی ٹی پی ( تھرمبو سئٹو پینیا پور پورا) کی بیماری لاحق ہے جس کا علاج پاکستان میں موجود ہے۔

نواز شریف کے لیے تشکیل دیے گئے سرکاری میڈیکل بورڈ کے ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق وزیراعظم کو فوری طور پر آئی وی آئی جی انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کے خون کے خلیوں کی تعداد اور قوت مدافعت بہتر ہو گئی۔

طبی ماہرین کے مطابق آئی ٹی پی مرض میں مبتلا مریض کا خون بہتا ہے جو مدافعتی نظام پلیٹلیٹس کو ختم کرتا ہے جو خون جمنے کے لئے ضروری ہے۔

اس بیماری میں مبتلا ہونے سے مریض متاثرہ افراد کے خون میں بہت کم پلیٹلیٹس ہوتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے