پاکستان24

عراق: حکومت مخالف احتجاج میں 40 ہلاک

Reading Time: < 1 minute احتجاج کرنے والے ملازمتوں، بہتر عوامی خدمات اور بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اکتوبر 26, 2019 < 1 min

عراق: حکومت مخالف احتجاج میں 40 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ہلاک ہونے والے دو افراد سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کے شیل کا نشانہ بنے۔

حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نصف تعداد ملیشیا گروپوں اور حکومت کے دفاتر پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران مارے گئے۔

احتجاج کرنے والے ملازمتوں، بہتر عوامی خدمات اور بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں تقریباً دو ہزار افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں بھی اسی طرح کے مظاہروں کو سکیورٹی فورسز نے طاقت کے استعمال سے ختم کروایا تھا۔ جس میں لگ بھگ ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عراقی فوج نے بعد ازاں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’طاقت کے غیرضروری استعمال سے ہلاکتوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ان کو سزا دی جائے گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے