پاکستان24

پاکستان نے مودی کو پھر اجازت نہ دی

اکتوبر 27, 2019 2 min

پاکستان نے مودی کو پھر اجازت نہ دی

Reading Time: 2 minutes


پاکستان نے سعودی عرب جانے والے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے اتوار کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتوار کو کشمیر کے حوالے سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے تناظر میں مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

پاکستانی وزیر خارجہ کے مطابق انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی 28 اور 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس ’فیوچر انوسٹمنٹ سمٹ‘ میں شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے پاکستان سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی تھی۔

اس سے قبل انڈیا نے  نریندر مودی کے 20 ستمبر کو جرمنی جانے اور 28 ستمبر کو واپس آنے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن حکومت پاکستان کے مطابق کشمیر کی صورت حال، وہاں جاری ظلم و بربریت اور انڈیا کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

پاکستان نے گذشتہ ماہ انڈیا کے صدر رام ناتھ کووند کے دورہ آئس لینڈ کے لیے بھی ان کو اپنی کی فضائی حدود استعمال کرنے کی کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال پانچ اگست کو انڈیا کی جانب سے اپنے زیرانتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدلی کرنے کے انڈیا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ایک متںازع علاقہ ہے اور انڈیا کے اقدام سے اس کی حیثت تبدیل نہیں ہوگی۔ پاکستان نے اس ایشو کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی اٹھایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے