پاکستان

کار تلے کچلنے والا گرفتار

اکتوبر 28, 2019 2 min

کار تلے کچلنے والا گرفتار

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوی کے سامنے اس کے خاوند کو کچلنے کے کیس میں کم عمر نوجوان احمدزبیر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزم کی ماں نے عدالت کے باہر کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہو اس کا باپ بھی وزیرستان میں لڑا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوجوان ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کر دی تھی۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ فریقین کو معاملے کا حل نکالنے کی مہلت دی تھی، کیا کوئی بات ہوئی۔ ملزم کے باپ نے کہا کہ بات چل رہی ہے کوئی حل نکل آئے گا جس پر گاڑی تلے کچلے گئے شہری کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ماضی کا ریکارڈ بھی ٹھیک نہیں اس لیے وہ ظالم کو معاف نہیں کرسکتے۔

کم عمر ملزم کی والدہ نے کہا کہ ”میرے بیٹے کو سڑک پر ہراساں کیا گیا، مارا گیا، گاڑی کا شیشہ، اور چشمہ توڑا گیا۔“ متاثرہ شہری کے وکیل نے کہا کہ واقعے کی ویڈیو دوبارہ دیکھ لی جائے جس پر جسٹس کیانی نے آبزرویشن دی کہ وہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت کو متاثرہ شہری کے وکیل نے بتایا کہ 16 سالہ نوجوان نے اسلام آباد کے رہائشی علی رشید کو گاڑی کی ٹکر ماری تھی، 17 ستمبر کو تھانہ سہالہ کی حدود میں گاڑی کی ٹکر کا واقعہ پیش آیا۔

وکیل نے بتایا کہ بچہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلارہا تھا،بچے پر اس طرح کے واقعات کی تین ایف آئی آر درج ہیں، میرا موکل 17 دنوں سے کومے میں ہے۔

نوجوان پر گاڑی ریورس کرکے اس کی بیوی کے سامنے شوہر کو ٹکر مارنے کا الزام تھا

حادثے کے باعث نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں لگیں اور وہ کومے میں چلا گیا۔

ملزم بچے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تھی جس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے