آزادی مارچ میں کون کہاں ہے؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف آزادی مارچ کے شرکا نے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تعلق رکھنے افراد اسلام آباد میں داخل ہونے والی کشمیر ہائی وے پر موجود ہیں۔
مارچ کے شرکا میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ بلاول بھٹو کے خطاب کے وقت بھی بہت کم جیالے پنڈال میں موجود تھے۔
شرکا دو کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔
Array