آئی ایم ایف پاکستان سے مطمئن
Reading Time: < 1 minuteعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے طے کردہ اہداف کی جانب معاشی سفر کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان میں دس روزہ قیام اور حکام سے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے وفد کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ
پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم لیکن مثبت ہے۔ ”مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔ جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔“
آئی ایم ایف کے وفد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد بورڈ 45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرے گا۔
آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاشی پالیسیز کا تعین کیا گیا ہےجس کے لیے جائزہ مشن 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک پاکستان میں رہا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف میں بہتری دکھائی اور متعارف کرائی گئی اصلاحات پر عمل درآمد بہتر کیا ہے۔