عالمی خبریں

کرتارپور: مودی نے خان کا شکریہ ادا کیا

نومبر 9, 2019 < 1 min

کرتارپور: مودی نے خان کا شکریہ ادا کیا

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈیا کے لوگوں کے جذبات سمجھنے اور کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانے پر وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

نریندر مودی نے یہ بیان انڈیا کے شہر گرداس پور میں ڈیرہ بابا نانک پر ایک تقریب کے دوران دیا جس کو پاکستان کے ٹی وی چینلز نے بھی نشر کیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پاکستان کی اپوزیشن قیادت کو دکھانے پر پابندی ہے مگر کشمیریوں اور مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی تقاریر نشر کی جا رہی ہیں۔

انڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سے ہزاروں سکھ یاتری مستفید ہوں گے۔ 

سنیچر کو دنیا بھر میں سکھ برادری کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک، کرتار پور میں موجود گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی نئے سرے سے تعمیر اور انڈین یاتریوں کے لیے تیار کی گئی راہدرای کا باضابطہ طور پر افتتاح پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے