پاکستان

نواز شریف ای سی ایل پر اور حکومت مشکل میں

نومبر 12, 2019 < 1 min

نواز شریف ای سی ایل پر اور حکومت مشکل میں

Reading Time: < 1 minute

‏ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج اجلاس کر رہی ہے۔ کہا گیا ہے کہ دس بجے طلب کیے گئے اجلاس میں مؤقف پیش کرنے کے لیے شہباز شریف خود یا اٹارنی کو بھجوا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو صبح 10 بجے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام بھی شرکت کریں گے۔


کابینہ کی ذیلی کمیٹی اپنی سفارش وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے گی، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیڈول کے مطابق بدھ کو ہونا تھا۔
شہباز شریف کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف خود یا اپنے اٹارنی کو بھجوا سکتے ہیں۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے ای سی ایل سے نام نکالنے پر اپنی رائے دینے سے انکار کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکان کا اس معاملے پر آپس میں اختلاف سامنے آیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے