پاکستان پاکستان24

منال ریسٹورنٹ کی زمین ہماری ہے، فوج

نومبر 14, 2019 < 1 min

منال ریسٹورنٹ کی زمین ہماری ہے، فوج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی پارلیمان کی ایک کمیٹی کو بتایا گیا ہے فوجی حکام نے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں واقع منال ہوٹل کی زمین واپس مانگ لی ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر شاہد محمود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بتایا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر سب سے مرکزی ریسٹورنٹ منال کی زمین پر فوجی حکام نے ملکیت کا دعوی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پندرہ برس قبل یہ زمین ہوٹل کو لیز پر دیتے وقت سی ڈی اے حکام کے علم میں یہ بات نہیں تھی کہ زمین فوج کی ملکیت ہے۔

ارکان پارلیمنٹ نے پوچھا کہ مارگلہ نیشنل پارک میں زمین کیسے ایک ریستوران کو الاٹ کی گئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ تاہم سی ڈی اے حکام ذمہ داروں کے بارے میں بتانے سے قاصر رہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2005 اس زمین کو لیز پر دیتے وقت ملک میں پرویز مشرف کی فوجی حکومت تھی جس کو ق لیگ کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق مارگلہ نیشنل پارک میں فوج کو ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے