پاکستان

بلاول بھٹو کو مولانا کے پلان سے اختلاف کیوں؟

نومبر 16, 2019 < 1 min

بلاول بھٹو کو مولانا کے پلان سے اختلاف کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں مولانا فضل الرحمان کے سول نافرنانی پلان کی حمایت نہیں کرتی۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو اپنے ’پلان بی‘ اور ’پلان سی‘ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے نہ ق لیگ اور چودھری برادران سے کی گئی ملاقاتوں پر ان کا اعتماد میں نہیں لیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مولانا کا آزادی مارچ کامیاب رہا، اس مارچ کے نتیجے میں وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں اور میڈیا پر عائد سینسر شپ بھی ٹوٹی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب سلیکٹڈ وزیراعظم کو جانا پڑے گا اور آئندہ سال نیا وزیراعظم ہو گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے