پاکستان پاکستان24

سوشل میڈیا: نئے پاکستان میں چینی طرز کی پابندیاں؟

نومبر 21, 2019

سوشل میڈیا: نئے پاکستان میں چینی طرز کی پابندیاں؟

پاکستان میں حکومت نے سرکاری دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ واٹس ایپ کی جگہ چینی طرز پر اپنی میسیجنگ ایپ لانے پر بھی کام شروع کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ سرکاری دفاتر میں کمپیوٹر اور وائی فائی انٹرنیٹ کے ذریعے فیس بک، یوٹیوب اور وٹس ایپ تک رسائی مسدود کی جا رہی ہے اور حکومت واٹس ایپ طرز کا اپنا سرور بھی بنائے گی۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران سرکاری دفاتر میں انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال کو ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ افسر اورملازمین دفاتر میں بیٹھ کر یوٹیوب اور فیس بک چلاتے ہیں۔ یوایس بی سے ڈیٹا بھی گھر لے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یوایس ابی پر پابندی کی تجویز ہے۔ ڈیٹا کو سینٹرلائزڈ کر کے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں گے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سسٹم کو چلائے گا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ وٹس ایپ کے استعمال پر بھی پابندی لگارہے ہیں۔ ملازمین اپنے ذاتی واٹس ایپ کے ذریعے اہم دستاویزات شیئر نہیں کرسکتے ہیں۔ ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے وائس میسجز، ویڈیوز اور دستاویزات بھیجی جاسکیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے