پاکستان

لگا کہ نواز شریف کسی بھی وقت مر سکتا ہے

نومبر 22, 2019 < 1 min

لگا کہ نواز شریف کسی بھی وقت مر سکتا ہے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن جانے کے لیے جہاز پر چڑھتے دیکھ کر حیرت سے ان کی بیماریوں کی رپورٹ دیکھتے رہے۔

عمران خان کے مطابق ان کو رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مریض کو 15 بیماریاں ہیں، ان کا اتنا برا حال ہے کہ وہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’شاید شاندار جہاز کو دیکھ کر ان کی طبعیت ٹھیک ہو گئی ہو یا  پھر لندن کی ہوا کا اثر ہو۔ لگتا ہے اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے۔‘

جمعے کو میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا تھا کہ نواز شریف کا بیٹا حسین نواز آٹھ ارب روپے کے گھر میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسین نواز کے دوسرے بہن بھائی ارب پتی ہیں، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ کبھی ہو گی، ڈیل اس ملک کے ساتھ غداری ہو گی۔

انہوں نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے اور اب مختلف شہروں میں احتجاج کے بارے میں کہا کہ وہ شخص جو خود کو مولانا کہتا ہے وہ جھوٹ بول کر مدارس کے بچوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

’پتہ نہیں میرے بارے میں کیا کیا جھوٹ نہیں بولا گیا، مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت کیا ہے۔ یہ بے روزگاروں کا ٹولہ تھا۔‘

عمران خان نے کہا کہ جب تک مافیاز کو شکست نہ دی جائے تب تک حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ’عوام میرا ساتھ دیں، ڈاکوؤں کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے