پاکستان24

فیس بک اور ٹوئٹر سے ایرانی حکام کے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ

نومبر 24, 2019 < 1 min

فیس بک اور ٹوئٹر سے ایرانی حکام کے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

امریکی نے بین الاقوامی سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکام کے اکاؤنٹس بند کرے کیونکہ ایران کی حکومت نے ملک میں عام لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو مسدود کیا ہے۔

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے بلوم برگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی حکومت کو منافق قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کے ویڈیو کلپ میں ہک کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک انتہائی منافقانہ حکومت ہے جس نے انٹرنیٹ بند کر دیا ہے جبکہ حکومت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کر رہی ہے۔‘ 

امریکی خصوصی نمائندے نے کہا کہ ’ہم فیس بک اور انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رہبر اعلیٰ خمینہ ای، وزیرخارجہ جواد ظریف اور صدر روحانی کے اکاؤنٹس بند کر دے جب تک وہ اپنے عوام کے لیے انٹرنیٹ بحال نہیں کرتے۔‘  

ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے روکنے کے لیے ایرانی حکومت نے عام لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی مسدود کر دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے