ہلاکت کے بعد اسلامک یونیورسٹی کے 16 طلبہ گرفتار
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم میں ہلاک ہونے والے طالب علم کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار سولہ طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اسلامی یونیورسٹی میں جمعرات کو رات گئے طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
طالب علم فہد خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت چار دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں ایمل خان، اظہر لاشاری، درمحمد لنڈ سمیت 20 سے زیادہ ملزمان نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیشے کی بوتل، خنجر، آہنی راڈز، آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔
کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
Array