راولپنڈی میں پولیو کی ایکسپائرڈ ویکسین تقسیم
Reading Time: < 1 minuteضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کے حکام نے ہیلتھ ورکرز کو پولیو کی ایکسپائرڈ ویکسین فراہم کی ہے۔
راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق بدھال گاؤں میں زائد المعیاد پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے سٹور کیپر کو معطل کر دیا ہے۔
ڈی سی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اگلے 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔
ڈی سی نے کہا ہے کہ کمیٹی کی تجویز پر بھی ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زائد المعیاد پولیو ویکسین پینے سے کسی بچے کی صحت خراب نہیں ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر میں نئی پولیو ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔
Array