مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں گرفتار؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلوی حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اس کی سرکاری طور پر آسٹریلیا یا پاکستان نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز سے اس پر تبصرے کیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ کو ملبورن ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ سوالات کے جواب نہ دے سکے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سعید اللہ سٹوڈنٹ ویزے پر سفر کر رہے تھے۔
بعض صارفین نے آسٹریلیا کے پاکستان کے لیے ہائی کمشنر جیوفری شا کو ٹیگ کر کے بھی اصل ماجرے کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے مگر تاحال خاموشی ہے۔
مسلم لیگ ن سے ہمدردی رکھنے والی ڈاکٹر ہما سیف نے ٹویٹس میں کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔
ادھر مراد سعید نے تحریک انصاف کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے ذریعے ٹی وی چینلز کو ٹکرز بھجوائے ہیں کہ وہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر کے خبر نشر کرنے والے نیوز چینل اور سوشل میڈیا صارفین کو عدالت لے جائیں گے۔