وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم اغوا
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغواء کے بعد ان کے بیٹے نے ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست تھانہ مورگاہ میں جمع کرائی ہے۔
درخواست کے مطابق ”گزشتہ شب دو ویگو وینز میں مسلح افراد گھر آئے، مجھے دھکا دیکر گرایا، مسلح افراد نے زبردستی مجھے کمرے میں بند کر دیا، والد کو کمرے سے نکالا اور کالی وین میں زبردستی بٹھا کر ساتھ لے گئے۔“
درخواست گزار نے لکھا ہے کہ ”واقعہ بارے کسی کو بتانے پر ہمیں بھی اغواء کی دھمکی دی گئی۔ ملزمان کو گرفتاد،والد کو بازیاب کروایا جائے۔“
درخواست میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ عسکری 14 کے مین گیٹ پر نصب کیمروں کی فوٹیج محفوظ کی جائے۔
Array