متفرق خبریں

وکیل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس

دسمبر 19, 2019 < 1 min

وکیل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس

Reading Time: < 1 minute

ہڑتال کے دوران وکیلوں کو عدالت سے نکالنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتے، بارمضبوط ہوگی توبنچ مضبوط ہوگا، اس صورت حال سےکسی تیسری قوت کو فائدہ نہیں اٹھانےدیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عمیربلوچ کےخلاف توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت کی۔
سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بارعمیر بلوچ اوردیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے یہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی،بارمضبوط ہو گی توبنچ مضبوط ہوگا۔


چیف جسٹس نے بارعہدیداروں سے کہا کہ کل آپ آگئے تھے جب احساس ہوجائے تو اتنا ہی کافی ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ بار عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی، ہمارا احتساب بھی مضبوط بار ہی کرتی ہے۔


چیف جسٹس نےریمارکس دیے بار کا مقام اور کردار یہ ہے کہ عدالتوں پرعوام کا اعتماد بڑھے، اس صورت حال سے کسی تیسری قوت کو فائدہ نہیں اٹھانےدیں گے، بار نے بھی رول ماڈل کا کردار ادا کرنا ہے۔

بار عہدیداران نےکہاکہ ہم بھی آج آپ کےاحترام میں پیش ہوئے ہیں، اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بارعمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکارنوٹس واپس لے لیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے