پاکستان پاکستان24

عدالتی فیصلے کے خلاف فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس

دسمبر 19, 2019

عدالتی فیصلے کے خلاف فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وہ پہلے ہی ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں۔

”آج پھر محب وطن پاکستانی اور ملک دشمن میں فرق واضح ہو گیا۔ فیصلہ میں استعمال کیے گئے الفاظ تہذیب اور انسانیت کے منافی ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بارے میں آرمی چیف نے فون پر وزیراعظم سے تفصیلی بات کی ہے اور اس بارے میں حکومت میڈیا کو آگاہ کرے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے