متفرق خبریں

فیصلے میں یونانی جرنیل کے چیخنے کا ذکر کیوں؟

دسمبر 19, 2019 < 1 min

فیصلے میں یونانی جرنیل کے چیخنے کا ذکر کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر ‏جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس شاہد کریم کا اضافی نوٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے نوٹ میں مختلف ممالک میں فوجی جرنیلوں کے ٹرائل اور آئین بنانے کے پیچھے فلاسفی اور کسی بھی ریاست کے لیے آئین کی اہمیت کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔

ایک جگہ انہوں نے جولائی 1975 میں یونانی ڈکٹیٹر اور جج کا مکالمہ بھی تاریخ کی کتابوں سے اٹھا کر نقل کیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے یونان کے فوجی حکمران اور اس کے ساتھیوں کے ٹرائل کا حوالہ دیتے لکھا ہے کہ جب ان افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا تو سابق جرنیل چیخا کہ "میں صرف تاریخ اور عوام کو جوابدہ ہوں” جس پر جج نے جواب دیا کہ "کیا تم سمجھتے ہو کہ کمرہ عدالت سے تاریخ غیر حاضر ہے؟”

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے