پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے ہل گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ زلزلہ دن چار بج کر 20 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں افغانستان تاجکستان سرحد تھا جبکہ ریکٹر سکیل پراس کی شدت چھ اعشاریہ چار تھی۔
پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق جمعہ کی شام آنے والے زلزلے کی شدت رکٹر سکیل پر 6.4 ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز بدخشاں افغانستان ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ ابھی تک کسی جانی یا املاک کے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
Array