پاکستان

پاکستان نے واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کیوں کیا؟

Reading Time: < 1 minute برطانوی اخبار گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ ایک اسرائیلی سپائی ویئرکمپنی این ایس او گروپ نے رواں برس کے آغاز میں ایک درجن سے زائد پاکستانی

دسمبر 21, 2019 < 1 min

پاکستان نے واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کیوں کیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں فون اور انٹرنیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بین الاقوامی کمیونیکیشن ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے پاکستانی صارفین پر ہیکنگ کے حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’واٹس ایپ انتظامیہ سے ہیکنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی ہیں اور یہ بھی پوچھا ہے کہ کمپنی نے مستقبل میں ہیکنگ کی روک تھام کے لیے کیا تدابیر اختیار کی ہیں۔‘

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ ٓصارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی ایپ کو اپ گریڈ کریں اور ہیکنگ سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ میڈیا پر واٹس ایپ سے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا گیا۔

جمعرات کو شائع ہونے والی برطانوی اخبار گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ ایک اسرائیلی سپائی ویئرکمپنی این ایس او گروپ نے رواں برس کے آغاز میں ایک درجن سے زائد پاکستانی سرکاری حکام کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا تھا۔

گارڈین کے مطابق جاسوسی کی اس کارروائی میں واٹس ایپ کے سافٹ ویئر کو ہیک کر کے صارفین کے پیغامات اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے نومبر میں اسرائیلی کمپنی کے خلاف امریکی عدالت میں ہیکنگ کے معاملے پر مقدمہ بھی دائر کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے