پاکستان

آفریدی چینی مسلمانوں کے لیے بول پڑے

دسمبر 22, 2019 < 1 min

آفریدی چینی مسلمانوں کے لیے بول پڑے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے چین میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم کو روکنے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ‏”چین میں اویغور مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جان کر رہا نہیں جا رہا، وزیراعظم عمران خان‬⁩ سے التجا ہے کہ آپ امہ کو متحد کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس بارے میں بھی تھوڑا سوچیں۔“

https://twitter.com/safridiofficial/status/1208701954328629250?s=21

شاہد آفریدی نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کر کے لکھا ہے کہ ”چینی حکومت ⁦‬⁩ سے بھی التجا ہے کہ خدارا اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روکیں۔“

دوسری جانب چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر نے شاہد آفریدی کا حوالہ دیے بغیر کہا ہے کہ مشہور مسلمان شخصیات کو سنکیانگ کے بارے میں درست معلومات میسر نہیں اور وہ خبروں کے لیے مغربی میڈیا پر انحصار کرتے ہیں جو چین کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ مشہور برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ شائع کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اویغور مسلمانوں کے خلاف چین کی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے