نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، بلاول
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ احتساب کے قومی ادارے نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوں گے اور اگر کسی میں ہمت ہے تو ان کو گرفتار کر لے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور ہر صورت راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ عدلیہ ملک میں ہونے والے یک طرفہ احتساب اور اپوزیشن رہنماؤں کی نیب کی جانب سے گرفتاریوں کا نوٹس لے۔
Array