پاکستان پاکستان24

رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

دسمبر 24, 2019 < 1 min

رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

منشیات اسمگلنگ کیس میں آٹھ ماہ سے گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ رانا ثنا اللہ کو دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کو رواں سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمے میں ان سے 21 کلو گرام منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم تاحال عدالت میں چالان پیش کرنے اور ٹرائل شروع کرنے میں ناکام رہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے