جمہوریت اور آزادی خطرے میں ہے، بلاول
Reading Time: < 1 minuteپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور آزادی کو خطرات لاحق ہیں۔ سیاسی یتیم اور سلکیٹیڈ کو گھر بھیج کر رہیں گے، اگلا سال الیکشن کا ہے۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ و سابق مقتول وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کوفے کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں عوامی راج قائم کریں گے اور اس کے لیے آپ کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔‘
بلاول نے کہا ہے ملک میں فیصلے عوام کی پارلیمان نہیں بلکہ آئی ایم ایف کر رہی ہے۔ ”کہتے تھے کہ نواز شریف کو باہر نہیں جانے دیں گے اور آصف زرداری کی ضمانت نہیں ہوگی مگر ناکام ہو گئے۔“
پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کا اجتماع آج راولپنڈی کے اسی لیاقت باغ میں منعقد کیا، جہاں 27 دسمبر 2007 کو انہیں قتل کیا گیا تھا۔
روایتی طور پر پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی برسیاں اور جنم دن گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے مزار پر مناتی آئی ہے۔