پاکستان24

انڈیا میں موبائل فون کمپنیوں کو نقصان کیوں ہوا؟

دسمبر 28, 2019 < 1 min

انڈیا میں موبائل فون کمپنیوں کو نقصان کیوں ہوا؟

Reading Time: < 1 minute

سنہ 2019 کے اختتامی ماہ انڈیا میں شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی وجہ سیلولر فون کمپنیوں کو روزانہ 82 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔

پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے عالمی سطح پر انڈیا کو سبکی کا سامنا ہے جبکہ میں اس کے منفی اثرات ملکی معیشت پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی سرمایہ کار ابھی تک انڈیا کو محفوظ اور بڑی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن حالیہ احتجاج کے اثرات معیشت پر پڑنے سے نئی سرمایہ کاری کرنے والوں کو تشویش ہو سکتی ہے۔

حالیہ مظاہروں کے دوران انڈیا میں حکومت نے کئی شہروں میں موبائل فون کمپنیوں کو سروس بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس سے غیر ملکی سیلولر فون کمپنیوں کو روزانہ قریبا 82 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

انڈیا میں شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف شروع ہونے والے پر تشدد احتجاج کا دائرہ آسام، بنگال اور دہلی سے ہوتا ہوا ملک کے کاروباری مرکز سمجھے جانے والے شہر ممبئی تک پہنچ چکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے