’ایران کے لیے بڑے ہتھیار تیار ہیں‘
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے جنگی آلات پر دو کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔
امریکہ کی جنگی مشینری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم دنیا میں سب سے بڑے اور بہترین ہیں۔ اور اگر ایران نے کسی امریکی فوجی اڈے یا شہری پر حملہ کیا تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نئے اور خوبصورت ہتھیار ان کے لیے روانہ کریں گے۔‘
اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے مفادات پر کہیں بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج ایران کی سرزمین پر 52 ایسے اہداف کو نشانہ بنائیں گے جو پہلے سے ہی منتخب کیے جا چکے ہیں۔
Array