پاکستان24

کرنل انعام کی حراست غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ

جنوری 9, 2020

کرنل انعام کی حراست غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ

پاکستان میں لاپتہ افراد کی وکالت کرنے والے ایڈووکیٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی حراست کو غیرقانونی قرار دے کر عدالت نے فوجی حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کو فوری رہا کیا جائے۔

انعام الرحیم کو سترہ دسمبر کی رات ان کے گھر سے نقاب پوش افراد نے اغوا کیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے وزارت دفاع نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ وہ ان کی تحویل میں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے