اسرائیل کی سڑکوں پر اماراتی کار کیوں؟
Reading Time: < 1 minuteاسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی شاہراہوں پر ابو ظہبی کی نمبرپلیٹ والی گاڑی کو دیکھ کر شہریوں نے خوش گوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ماتحت ایک فیس بک اکاونٹ ”اسرائیل تتکلم بالعربیہ“ نے تل ابیب کی سڑکوں پر گھومتی ایک کار کی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر ابوظہبی کی نمبرپلیٹ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
مذکورہ اکاونٹ کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے ابوظہبی نمبرپلیٹ والی کار کو اپنے درمیان پاکر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا ہے تاہم ابو ظہبی حکومتی ذرائع کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے متحدہ عرب امارات ان عرب ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے تاحال اسرائیل کو سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا تاہم حالیہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے دمیان تعلقات میں کافی گرم جوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Array