پاکستان24 عالمی خبریں

صدر ٹرمپ ’مواخذے‘ میں جیت گئے

فروری 6, 2020 < 1 min

صدر ٹرمپ ’مواخذے‘ میں جیت گئے

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سینیٹ نے مواخذے کی کارروائی میں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ پر امریکی کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔

الزامات سے بری ہونے کے بعد امریکی صدر اپنے عہدے پر قائم رہیں گے اور اس سال اگلے صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ’جیت‘ کے فوری بعد ٹویٹ کر کے لکھا کہ ’جمعرات کو دن 12 بجے ملک کی فتح اور مواخذے کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس سے عوام سے خطاب کروں گا۔‘

ڈیموکریٹس نے مواخذے کی کارروائی ’ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔

مواخذے کی کارروائی میں صدر ٹرمپ کے مبینہ طور پر ناجائز اختیارات کے استعمال پر ووٹنگ میں انہیں 52 جبکہ ڈیموکریٹس کو 48 ووٹ ملے۔

ایوان نمائندگان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ میں بھی صدر ٹرمپ کی جیت ہوئی اور انہیں 53 جبکہ ڈیموکریٹس کو 47 ووٹ حاصل ہوئے۔

امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت رپبلکن پارٹی کی اکثریت ہے اور مبصرین پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ صدر ٹرمپ سینیٹ میں ہونے والی مواخذے کی کارروائی سے بری ہو جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے